اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق (کل) اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواﺅٰں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔