حکومت پنجاب کی کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر 300 روپے فی بوری کی سبسڈی

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر 300 روپے فی بوری کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے تحت صوبہ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، کھادوں کے …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر 300 روپے فی بوری کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے تحت صوبہ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، کھادوں کے متناسب استعمال سمیت فی ایکذ پیداوار بڑھانے کے حوالے سے آگاہی فرہم کرنے کے علاوہ زمین اور پانی کے تجزیاتی معائنے سمیت کئی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔