اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایف 11 میں 10ویں محرم کے جلوس کے لیے ڈائیورژن پلان جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایف 11 میں 10ویں محرم کے جلوس کے لیے ڈائیورژن پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے جمعہ کو سیکٹر F-11 میں 10ویں محرم کے جلوس کے لیے ڈائیورژن پلان جاری کرتے ہوئے مسافروں کو مشورہ دیاہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ جلوس دوپہر 12 بجے ہاؤس نمبر 366، گلی نمبر 37، سیکٹر F-11/3 سے شروع ہوگا، جبکہ ماتمی جلوسوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پلان کے مطابق جلوس کے دوران F-11/2 سگنل ،F-11 ڈبل روڈ ،نیول کالونی، ہلال روڈ،حیدری چوک کے قریب بیکن ہاؤس سکول ،ٹیلی نار پلازہ پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر موڑ دیا جائے گا۔ اہلکار نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ متبادل راستے سروس روڈ (مائرہ آبادی)،کاظمین چوک ،F-10/1 حیدری چوک کی طرف کارنر اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔جلوس کے شرکاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں۔اہلکار نے مزید کہا کہ ٹریفک کی مزید اپ ڈیٹس اور سفری مشورے کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کر سکتے ہیں یا ITP FM 92.4 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







