اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں طاقتور ترین طوفان کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی قسم کے طوفان کا خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران ملک کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں، تاہم بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں ان میںکوئی صداقت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔