سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

ڈھاکہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں محمد نبی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، افغانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، محمد نبی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 7 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 139 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مجیب الرحمان نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، محمد نبی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔