ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راو کا سیدوالا کے نواحی گاؤں شیخ بلاول کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی اچانک اموات پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اظہارِ افسوس کیا
ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر نے تین بچوں کی اچانک موتپر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اظہارِ افسوس کیا

مزید خبریں
نمائندہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راو کا سیدوالا کے نواحی گاؤں شیخ بلاول کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی اچانک اموات پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے شیخ بلاول میں محکمہ صحت کے سکریننگ کیمپ کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اور سی ای او ہیلتھ کو متاثرہ بچوں کی جلد سکریننگ کرکے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دیگر متاثرہ افراد کے بلڈ اور اورل تھروٹ سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیے ہیں، بیماری کی اصل وجہ جاننے کیلئے سیمپلز کے نتائج کا انتظار ہے، لیبارٹری رپورٹ کے بعد ہی حتمی صورتحال واضح ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہی ہے، محکمہ صحت و دیگر اداروں کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔








