
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ، گوپس منفی 6، کالام منفی5،اسکردو،پا را چنار منفی4، بگروٹ منفی 3 ، گلگت،مالم جبہ اوراستور میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔