سرگودھا۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ وائلڈلائف سرگودھا کی جانب سے پرندوں کے غیرقانونی شکار اورکاروبارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتارکرکے جرمانے کردیئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر والڈلائف سرگودھا عروج ظہیر کی زیرِ نگرانی انسپکٹرزعلی رضا عباس ، مدثر عباس اورانسپکٹر انصرریاض نے ٹیموں کے ہمراہ سرگودہاکی نواحی تحصیلوں کوٹمومنن ، بھلوال ،بھیرہ ،،یانی اورگردونواح میں جنگلی پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے کاروبارکرنے والے 8 افراد اوردوکانداروں پرکامیاب ریڈ کئے۔
انہوں نے وہاں مختلف قسم کے 30 نایاب تیتر، مور، کاٹھے اور راطوطے وغیرہ شامل ہیں برآمد کرلیے۔ اس ضمن میں دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔انسپکٹرز نے اُنہیں ہدایت کی کہ فوری طورپراپنا لائسنس بنوائیں اورقانونی طور پر شکار کریں ۔انسپکٹرزنے مندرجہ بالا پرندوں کو آزاد کروا دیا۔ اس موقع پرانسپکٹرزکا کہناتھاکہ جنگلی حیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا کیونکہ یہ پرندے قدرتی ماحولیاتی نظام میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وہ کیٹرے مکوڑے کھاتے اوربیج پھیلاتے ہیں اوراپنے فضلا کے ذریعے غزائی اجزا کو دوبارہ تیارکرنے میں مددگارہیں ۔ اگران غیرقانونی شکاریوں کو روکا نا گیا تو یہ پرندے کچھ عرصہ بعد ناپیدہوجائیں گے۔