محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری

129
Department of Youth Affairs
Department of Youth Affairs

اوکاڑہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ،حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری۔لیب مینجر مینجر ہمایوں نے بتایا کہ ای روزگار پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔ہمارے فری کورسز ای کامرس,یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ,کرییٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکٹنگ کے شعبہ جات‘ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔

اوکاڑہ میں ای روز گار کا سنٹر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اوکاڑہ۔،اوکاڑہ۔ کیمپس میں قائم کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے ای-روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی ای-روزگار کی ویب سائٹ پر ابھی آن لائن درخواست دیں:www.erozgaar.pitb.gov.pk/applyای روزگار پروگرام میں داخلے کیلیئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے جبکہ آن لائن ٹیسٹ‘ پنجاب کا ڈومیسائل‘ مؤثر شناختی کارڈ اورعمر 35 سال سے کم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک کیں بے نوجوان آن لائن روزگار کمانے کے ہونر سیکھ کر اپنے گھریلو حالات بد لے ہیں۔\378