ڈیرہ اسماعیل خان لیڈز سکول اینڈ کالج کے طلبا کا 3روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان لیڈز سکول اینڈ کالج کے طلبا کے لیے منعقد کیا جانیوالا 3روزہ سپورٹس گالا رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شفقت اللہ بلوچ ڈائریکٹر لیڈز سکول اینڈ کالج،چیف اکاﺅنٹنٹ خالد بلوچ اور چیف ایڈمن سعید احمد تھے،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد زریاب نے سر انجام دیئے،اس موقع پر لیڈز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل …

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان لیڈز سکول اینڈ کالج کے طلبا کے لیے منعقد کیا جانیوالا 3روزہ سپورٹس گالا رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شفقت اللہ بلوچ ڈائریکٹر لیڈز سکول اینڈ کالج،چیف اکاﺅنٹنٹ خالد بلوچ اور چیف ایڈمن سعید احمد تھے،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد زریاب نے سر انجام دیئے،اس موقع پر لیڈز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محمد نواز گنڈہ پور،سیکشن ہیڈ محمد ایوب قادری،کوارڈینیٹر محمد زبیر،سکول انتظامیہ اور ٹیچنگ سٹاف بھی موجود تھا،3 روز تک جاری رہنے والے اس سپورٹس گالا میں کلاس ساتویں سے کلاس دہم تک کے بچوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ،فٹبال،والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

کلاس ساتویں کے طلبا نے کلاس آٹھویں اور نویں کے طلبا نے دہم کے طلبا کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ فٹبال کے مقابلوں میں کلاس نہم نے کلاس دہم کی ٹیم کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔ گیارہویں اور بارہویں کلاس کے طلبا میں فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں فرسٹ ائیر کی ٹیم فاتح رہی۔ کرکٹ کے مقابلوں میں فرسٹ ائیر نے سیکنڈ ائیر کی ٹیم کو ہرا کر اور کلاس دہم کی ٹیم نے کلاس نہم کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کلاس دہم کے سدیس اور صائم نے کلاس نہم کی ٹیم کو ہرا دیا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیڈز سکول اینڈ کالج شفقت اللہ بلوچ نے کامیاب سپورٹس گالا منعقد کرنے کا کریڈٹ لیڈز سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ خصوصا سیکشن ہیڈ ایوب قادری اور پرنسپل محمد نواز گنڈہ پور کو دیا،

انکا مزید کہنا تھا کہ نہایت ہی منظم اور پرسکون انداز میں آج سپورٹس گالا کا اختتام ہوا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی انتہائی خوبصورت انداز میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا۔ڈائریکٹر شفقت بلوچ نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر سیکشن ہیڈ محمد ایوب قادری نے کہا کہ طلبا سارا سال چونکہ امتحانوں اور ٹیسٹ وغیرہ میں مصروف رہتے ہیں تو ان پر ذہنی دباﺅ بڑھ جاتا ہے اس لیے اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ وہ ذہن کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی صحت مند رہیں۔