اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 29000کیوسک اور اخراج 8000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28300کیوسک اور اخراج 28300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد51500کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد28400کیوسک اور اخراج23500 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1441.98 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.004 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1166.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.606 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔