مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 2 کھرب97 ارب 97کروڑ 64 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب97 ارب 97کروڑ 64 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب97 ارب 97کروڑ 64 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 8 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 4 ارب 37 کروڑ، سکیورٹی مےں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے ایک ارب 28کروڑ 14 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 8ارب 77کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے12 ارب 74 کروڑ، این ایچ اے کے لئے93 ارب 97کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے6 ارب98 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 37 ارب 66 کروڑ11 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 3 ارب19 کروڑ، ریلویز ڈوےژن کے لئے 6 ارب43 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2 ارب 70 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 28کروڑ 65 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے15 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب89 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے9 کروڑ26 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے5 ارب 65 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 5 ارب 76کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب 46 کروڑ 83 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5کروڑ 85 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 2 ارب 21کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے76کروڑ19 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 19 کروڑ 48 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 7کروڑ14 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 14ارب 9 کروڑ 52 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 4 ارب 89 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے ایک ارب 94کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 85 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب 78 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 22 کروڑ 31 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 41 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 19 ارب 29 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے5کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ، 19کروڑ 59 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔