مخدوم راجو شاہ گردیزی ایک نیک اور با عمل انسان تھے ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

ملتان ۔24فروری(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخدوم راجو شاہ گردیزی ایک نیک اور با عمل انسان تھے ۔انہوں نے شریعت محمدی کے تحت تمام زندگی اطاعت خدا میں گزاری ‘ وہ سچے عاشق رسول تھے ۔ وہ ایک درویش صفت اور بندہ پرور انسان تھے۔ ان کی وفات نہ صرف گردیزی خاندان بلکہ خطے کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی خدمات …

ملتان ۔24فروری(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخدوم راجو شاہ گردیزی ایک نیک اور با عمل انسان تھے ۔انہوں نے شریعت محمدی کے تحت تمام زندگی اطاعت خدا میں گزاری ‘ وہ سچے عاشق رسول تھے ۔ وہ ایک درویش صفت اور بندہ پرور انسان تھے۔ ان کی وفات نہ صرف گردیزی خاندان بلکہ خطے کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت شاہ یوسف گردیز میں مخدوم راجو شاہ گردیزی مرحوم کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مرحوم کے ساتھ ایک اچھا اور دیرینہ تعلق تھا جسے خوش اسلوبی سے نبھایا ۔مرحوم اعلیٰ خاندانی روایات کے امین تھے ۔مرحوم ایک دیندار اور فرشتہ صفت انسان تھے۔ انہوں نے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم روشن علی گردیزی ‘ سید جمیل عباس گردیزی ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی ‘ سید مظہر عباس گردیزی ‘ سید جاوید حیدر گردیزی، سید عمران حیدر گردیزی موجودتھے۔ بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت شاہ یوسف گردیز میں دربار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

مزید خبریں