مخصوص سیاسی عناصرمذموم مقاصد کے لیے پراپیگنڈا کررہے ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

50

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج انتظامات کے حوالے سے بعض میڈیا رپوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے انتظامات مثالی ہیں، سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیوزکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،مخصوص سیاسی عناصرمذموم مقاصد کے لیے پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا جو شکایات موصول بھی ہوئیں انہیں فوری طور پر دورکردیاگیا ہے۔