مخیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر گجرات

152

لالہ موسی ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں مخیر حضرات کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، امتیاز کوثر اس موقع پر موجود تھے،

اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا کہ گجرات کی تاجر برادری انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں، جذبہ خدمت میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ مقامی افراد کے تعاون سے ہسپتال میں تمام آلات کی مرمت اور آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔