بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):20ویں چین۔آسیان ایکسپو کا افتتاح چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں ہو گیا، جس میں 45 ممالک اور خطوں کی منفرد مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹینگ نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ تقریباً 2,000 کمپنیز ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں اور یہ تعداد گزشتہ ایکسپو کے …
بیسویں چین۔آسیان ایکسپو کا نان نینگ میں آغاز، پا کستان کی شر کت

مزید خبریں
بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):20ویں چین۔آسیان ایکسپو کا افتتاح چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں ہو گیا، جس میں 45 ممالک اور خطوں کی منفرد مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں ۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹینگ نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ تقریباً 2,000 کمپنیز ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں اور یہ تعداد گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔ان کمپنیز میں دنیا کی سر فہرست 500 اور چین کی سرفہرست 500 انٹرپرائزز شامل ہیں۔
ایکسپو کے دوران ای کامرس، ماحولیاتی تحفظ، بلیو اکانومی سمیت دیگر متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے 19 اعلیٰ سطحی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے اور چین اور آسیان ممالک کے درمیان پائیدار اور کم کاربن والے شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔یہ نمائش 20 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ایکسپو میں آ سیان سمیت دیگر مما لک کی طر ح پا کستان بھی شر یک ہے۔








