مدرز ڈے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی ماوں کے نا قابل شکست جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مدرز ڈے کے موقع پر ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ماو¿ں کے نا قابل شکست جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ ماوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہم کشمیری ماوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ان ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مدرز ڈے کے موقع پر ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ماو¿ں کے نا قابل شکست جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ ماوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہم کشمیری ماوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ان ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بے پناہ قربانیوں کا احترام کرتے ہیں۔ شہدا کو گلے لگانے سے لے کر لاپتہ بیٹوں کی واپسی کے انتظار تک کشمیری مائیں انصاف پر مبنی جدوجہد میں حق خودارادیت کے حصول کیلئے لئے ثابت قدم رہیں ہیں۔ ان کے ناقابل شکست جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں