مدینہ کتاب میلے میں الحرمین الشریفین لائبریری کا سٹال عوامی توجہ کا مرکز

125

مدینہ منورہ ۔2اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین ا شریفین کی جانب سے مدینہ منورہ کتب میلے میں نادر و نایاب کتب کے نسخے ،قدیم و نادر کتب میں عوام غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق ادارہ برائے امورالحرمین ا شریفین کی لائبریری میں موجود قدیم ترین اور نادر نسخوں کو کتب میلے میں رکھا گیا ہے جن میں سال ہجری 1286 میں قاہرہ میں چھپنے والا صیح البخاری، سال ہجری 1312 کی قدیم کتاب ’المعیار المعرب اور الجامع المغرب‘ کا نسخہ بھی لایا گیا ہے۔

ادارہ حرمین کے کتب خانے میں اس وقت 11 ہزار 491 قدیم کتب کے نسخے موجود ہیں جنہیں ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کیا ہے ۔مسجد الحرام کے کتب خانے میں موجود دیگر نادر نسخوں میں ’مسند الموطا‘ بھی ہے جو پوری دنیا میں ایک ہی ہے جسے سال ہجری 693 میں تحریر کیا گیا تھا یہ قلمی نسخہ ہے جبکہ ایک اور قلمی نسخہ ’جامع مفردات الادویہ والاغذیہ‘ ( ادویات اور غذا کے مفردات) جس کے مولف عبداللہ بن احمد البیطار المالقی تھے بھی موجود ہے۔کتب خانے میں موجود قدیم مخطوطات کے قلمی نسخوں کی تعداد 8503 ہے جو اصل صورت میں ہیں جبکہ 2756 نسخے فوٹو کی صورت میں محفوظ ہیں۔