مذہبی زیارتوں سے لے کر پاکستان میں سعودی سیاحت اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے عزم پر مشکور ہوں، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ٹویٹ

78

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ مذہبی زیارتوں سے لے کر پاکستان میں سعودی سیاحت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ کے عزم پر مشکور ہوں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی جوایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی کوششوں اور ایس آئی ایف سی کے تحت اس کی سرمایہ کاری کی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی زیارتوں سے لے کر پاکستان میں سعودی سیاحت اورتعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کے عزم پر مشکور ہوں۔