مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،انیق احمد

104
aniq ahmad

فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے ہفتہ کوفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کی۔

انہوں نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے صنعتی اداروں میں بھائی چارے کی فضا پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ اس سلسلہ کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے چیمبر کا دورہ کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر خرم طارق نے وفاقی وزیر کو فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی شیلڈ پیش کی جبکہ انیق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر انیق احمد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔