مرتضیٰ وہاب کراچی پیکیج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی پیکیج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیکن یہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی پیکیج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیکن یہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں۔ پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کو نکیل ڈالیں اور جھوٹ بولنے سے منع کریں۔