پشاور۔ 03 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مردان نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق 3 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلیے ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر 7 مارچ 2024 تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔