مردان، تھانہ رستم پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، منشیات فروش گرفتار

103
گرفتار

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):مردان کے تھانہ رستم پولیس نے منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 منشیات فروش کو گرفتار کرکےچرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ولایت شاہ نے منشیات فروشی کے مرتکب ملزم صادق آمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے دوران تلاشی 1016 گرام چرس برآمد کر لی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔