پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):مردان کے تھانہ سٹی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان حاجی کورونہ بغدادہ میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرکےاسلحہ و آئس برآمد کر لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں دورانِ گشت اطلاع پر علاقہ حاجی کورونہ بغدادہ میں کارروائی کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ …
مردان ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و آئس برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):مردان کے تھانہ سٹی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان حاجی کورونہ بغدادہ میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرکےاسلحہ و آئس برآمد کر لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں دورانِ گشت اطلاع پر علاقہ حاجی کورونہ بغدادہ میں کارروائی کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش حاجی اکبر سکنہ پیرانو ڈاگہ اور فرمان سکنہ حاجی کورونہ موجود ہیں۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول اور 24 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان عادی منشیات فروش اور جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف ضلع مردان کے مختلف تھانوں میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر نوعیت کے مجموعی طور پر 13 مقدمات درج ہیں اور سزایافتہ بھی رہ چکے ہیں۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔








