وزارتِ خزانہ کی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو ہلالِ امتیاز پر مبارکباد

"وزارتِ خزانہ نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو ہلالِ امتیاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔”

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزارتِ خزانہ نےوفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو ہلالِ امتیاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ہفتہ کووزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امداد اللہ بوسال کو یہ قومی اعزاز ملک کے لیے نمایاں عوامی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلالِ امتیاز ان کی لگن، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے عزم کا قابلِ فخر اور بجا اعتراف ہے۔