مردان میں جعلی دودھ فیکٹری سیل ، مالک گرفتار

108
جعلی دودھ فیکٹری

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نےمردان کے علاقے پار ہوتی تور بھٹی میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران فیکٹری میں مصنوعی کریم، کیمیکل کے 8 ڈرم، 4 مکسر مشینیں، ایک فلنگ پمپ، 2گیس سیلنڈر،225کلوگرام خشک دودھ اور 120کلوگرام خوردنی تیل برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کرکے مالک ظہور احمد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کو مخفوظ و صحت افزا خوراک کی فراہمی ہے، عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔