پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):مردان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گوجر گڑھی میں زبانی تکرار پر مسمی عاصم الرحمن کو قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر درویش حسن خان نےپولیس نفری کے ہمراہ فوری کاروائ کرتے ہوئے ملوث ملزمان اعجاز ، شہزاد اور راشد ساکنان گوجر گڑھی کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ صدر منتقل کردیا گیا۔