مردان پولیس کی کارروائی میں منشیات سمگلرگرفتار

81
Criminals arrested
Criminals arrested

پشاور۔ 29 جنوری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ ساڑوشاہ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او ہمایون خان کی قیادت میں دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار منشیات سمگلر رحمان علی سکنہ بائی پاس روڈ باغ ارم مردان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل میں مہارت سے چھپائی گئی 3273 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کے خلاف مروجہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔