مردان کےعلاقہ رستم میں ہوائی فائرنگ سے 2معصوم بہنیں زخمی

149
Rescue 1122 Battagram
Rescue 1122 Battagram

پشاور۔ 30 نومبر (اے پی پی):مردان کے علاقہ رستم ملندرے میں ہوائی فائرنگ سے 2 معصوم بہنیں شدید زخمی ہو گئیں ہیں ۔

ترجمان ریسکیو1122مردان کےمطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کردونوں زخمی ہونےوالےبہنوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔زخمی ہونےوالی معصوم بہنوں کی شناخت 7 سالہ عجوا اور 5 سالہ سمائمہ دختر میاں شیر شامل ہیں۔