لاہور۔8اپریل (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس 19 اور20 اپریل کو لاہور میں منعقدہوگا ۔ ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر بھی غور ہوگا ۔