مرکش میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات بڑھ کر 3ہزار کے قریب پہنچ گئیں

مرکش میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات بڑھ کر 3ہزار کے قریب پہنچ گئیں

رباط۔12ستمبر (اے پی پی): مرکش میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات بڑھ کر 3ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے نے کہا ہے کہ مراکش میں آنے والے ہولناک زلزلے سے اموات بڑھ کر 2862 ہو گئی ہیں جبکہ 2500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکار وں کا مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ مراکش کے مغربی علاقے میں جمعہ کی رات کو 6.8 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جسے 1960 کے بعد مرکش میں آنے والا سب سے تباہ کن زلزلہ کہا جارہا ہے۔ 1960 کے زلزلے میں 12ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔