کوئٹہ۔ 18 فروری (اے پی پی):ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال معاشرے کے تمام طبقات کا ہے اور ہر ملازم اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائے، اگر کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی دیکھنے میں آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات انھوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں وارڈ بوائز کی فزیکل ویری فکیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عبدالھادی کاکڑ نے جب سے سول ہسپتال کا چارج سنبھالا ہے، ہسپتال میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹرز ،وارڈ بوائز سمیت تمام اسٹاپ کو اپنی حاضری یقینی بنایا اور اب تمام سٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں اور مجموعی طور پر ہسپتال کے انتظامات پہلے سے کہیں بہتر ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سول ہسپتال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ صفائی ستھرائی اور اسپتال کے نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔