مریم اورنگزیب جو مشورے وزیراعظم عمران خان کو دے رہی ہیں کاش اتنے ہی جذبے سے وہ اپنے قائدین کو مشورے دیتیں، زرتاج گل

109
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب جو مشورے وزیراعظم عمران خان کو دے رہی ہیں کاش اتنے ہی جذبے سے وہ اپنے قائدین کو مشورے دیتیں تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ اتوار کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مریم اورنگزیب کا دل مسلم لیگ (ن) سے بھر گیا ہے اسی لئے وزیراعظم کو مشورے دینے لگی ہیں۔کاش اتنے ہی جذبے سے مریم اورنگزیب اپنے قائدین کو مشورے دیتیں تو وہ آج اس حال میں نہ ہوتے۔ زرتاج گل نے کہا کہ وہ اپنی قیادت کو مشورہ کیسے دیں؟ ان کی تو نوکری ہی عمران خان پر تنقید کرنا ہے، عمران خان کی مخالفت پر اپوزیشن کے ایک درجن ترجمانوں کی نوکری لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کانام بدنام ہورہا ہے، اس کا نام کرپٹ لیگ ہونا چاہیے۔