برائن برادرز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

میامی۔ 31 مارچ (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، برائن برادرز نے فائنل میں سٹیفانوس اور کولہوف کو شکست دی۔ امریکہ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹیفانوس اور کولہوف کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6 (10-8) سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔