مریم اورنگزیب کا پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب

164
APP73-19 ISLAMABAD: September 19 - Ms. Marriyum Aurangzeb, Minister of State for IB&NH addressing a press conference. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان کے آرڈیننس سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، اس پر مزید تحقیقات ہوں گی، وزارت کے آفیسر ناصر جمال نے جان بوجھ کر حقائق چھپائے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں جواب دینا ہو گا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے تھے، جمہوری ادوار میں فریقین کو اعتماد میں لئے بغیر قانون سازی ممکن نہیں، ہم نے پریس کونسل آف پاکستان، رجسٹرار آفس اور آڈٹ بیورو کو ضم کرنے کا کہا تاکہ صحافیوں کو ون ونڈو سہولت میسر آ سکے، اس وقت اطلاعات تک رسائی کا بل سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے اور قومی اسمبلی میں زیر کار ہے، صحافیوں کے تحفظ کے بل کی وزارت قانون نے منظوری دےدی ہے،