مریم اورنگزیب کی روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ آج کی فتح تاریخی فتح ہے‘ قومی ٹیم کی آج کی فتح …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ آج کی فتح تاریخی فتح ہے‘ قومی ٹیم کی آج کی فتح ایک پیغام بھی ہے‘ پوری قوم متحد اور کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے‘ بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کا تصور بھی نہیں کرتے‘ آج دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے‘ آج قومیت کا جو جذبہ نظر آرہا ہے وہ ہمیشہ رہنا چاہئے‘ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا غیر معمولی کارنامہ ہے‘ ہم ہر شعبے میں کامیاب ترین پاکستان کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں‘ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو باوقار مقام دلانے کا وژن رکھتے ہیں‘سرفراز احمد نے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کی‘پی ایس ایل سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسی جامع فتح کھلاڑیوں‘ با¶لرز اور فیلڈرز کی شاندار ٹیم ورک اور بھرپور صلاحیتوںکا نتیجہ ہے‘ یہ کامیابی اس حقیقت کا عکاس ہے کہ گرین شرٹس دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے سکتی ہے۔

Leave a Reply