مریم بی بی دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گلگت …

لاہور۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے،انہیں چور مچائے شور کے مصداق آج اپنا دور یاد آ رہا ہے جب ان کی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے تھے، انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انشااللہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس اعوان نے کہا کہ مریم بی بی اوربلاول بھول گئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نواز لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لے چکے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس نے گلگت بلتستان کواختیارات دینے کا دیرینہ مطالبہ مکمل کرنے کاوعدہ کیا، ہم گلگت بلتستان کی تقدیربدل کردکھائیں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 سال میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، آن لائن ہیومن ریسورسس سسٹم کا آغاز ، پنجاب میں 10ہزار سکولوں میں سولرانرجی کا موثر استعمال اور ان دو سالوں میں 2800 نئے کلاس روم کا اجرا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 یونیورسٹیوں اور 250 کالجز پر کام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے، اسی طرح پنجاب میں 8 تعلیمی بورڈ کے سربراہان کی میرٹ پر تعیناتی کی گئی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ سب وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کمال ہے۔