مسلم لیگ ن کی ایم پی اے آمنہ سردار نے وضاحت کی ہے کہ مریم نوازنے پختونوں کا لفظ نہیں بلکہ دہشتگردی کالفظ استعمال کیاہے ہم پختون ہیں جس پر فخر ہے، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں
مریم نوازنے پختونوں کا لفظ نہیں بلکہ دہشتگردی کالفظ استعمال کیاہے ہم پختون ہیں جس پر فخر ہے، آمنہ سردار ایم پی اے

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):مسلم لیگ ن کی ایم پی اے آمنہ سردار نے وضاحت کی ہے کہ مریم نوازنے پختونوں کا لفظ نہیں بلکہ دہشتگردی کالفظ استعمال کیاہے ہم پختون ہیں جس پر فخر ہے، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آمنہ سردار نے کہا کہ مریم نوازنے اپنے بیان میں دہشتگردی سے خطرے کاذکر کیاہے، دہشتگردی کیساتھ پختون کانام لگاکر تعصب پھیلایاجارہاہے۔ مریم نوازنے تو پختونوں کانام ہی نہیں لیا صوبائی وزراء جوصوبے کاچہرہ ہیں انہوں نے خواتین ایم پی اے کیساتھ بدتمیزی کرکے اپنااصل چہرہ بے نقاب کردیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ حلف میں ہے کہ ذاتی معاملات کو تفویض کردہ کاموں پر اثراندازنہیں ہونے دیاجائے گالیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو چڑھائی کی بات کرتے وقت یہ نہیں بھولناچاہئے کہ انکے ساتھ یہ زیب نہیں دیتا ،مریم نوازکی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے یہاں صرف کرپشن بڑھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ کے لوگ اپنا صوبہ مانگتے ہیں نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے۔







