مریم نوازکی زیر صدارت ریونیوریفارمز بارے اجلاس،لینڈ ڈیجیٹلائزیشن عمل میں متعلقہ محکموں کا اشتراک یقینی بنانیکا حکم

128
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ (Pulse)پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی،وزیراعلی نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت اور اس عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا

،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ نے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی،پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی،پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا،گورنمنٹ ہر طرح سے کلیئر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیئر کرے گی

،ایشو زوالی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیئر کیاجائے گا ،مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا،ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی،فرد ملکیت اورانتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا،

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیاگیا،اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن،ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم یو کے ہیڈ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔