لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کو بتائیں کہ ان کا خاندان ملک میں کرپشن اور ٹی ٹیز کابھی موجد ہے،'' پانامہ رانی '' قوم کو یہ بتا ئیںانہیںنیب یا عدالت میں کس حیثیت میں طلب کیا جاتا ہے ،جلوس کی صورت میں پیشیاں اداروں پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے …
مریم نواز قوم کو بتائیں کہ ان کا خاندان ملک میں کرپشن اور ٹی ٹیز کابھی موجد ہے’ ترجمان پنجاب حکومت اداروں پر پتھرائو کرنے والوں کی پیشی پرسکیورٹی تعینات کرنا حکومت کی مجبوری ہے’ مسرت جمشید چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کو بتائیں کہ ان کا خاندان ملک میں کرپشن اور ٹی ٹیز کابھی موجد ہے،” پانامہ رانی ” قوم کو یہ بتا ئیںانہیںنیب یا عدالت میں کس حیثیت میں طلب کیا جاتا ہے ،جلوس کی صورت میں پیشیاں اداروں پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا کہ ایک خاتون کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی انتہائی مضحکہ خیز ہے ، کیا انہیں معلوم نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیاد ت اور رہنما کس طرح کی منفی سوچ اور ذہنیت رکھتے ہیں،اداروں پر پتھرائو کرنے والوں کی پیشی پرسکیورٹی تعینات کرنا حکومت کی مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جلوسوں کی صورت میں نیب اور عدالت میں پیش ہو کر اپنے چچا کو ”سیاسی مسل ”دکھا رہی ہیں کیونکہ اس وقت شریف خاندان میں قیادت کے حوالے سے جنگ عروج پر ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی ”آل پاکستان کرپشن کانفرنس ”صرف اپنے دل کی تسلی کیلئے ہو گی اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،مسلم لیگ (ن) کے ارسطو جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔








