مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں39 خوارج کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں39 خوارج کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ اپنے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں میں 39 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا اوردہشتگردی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی۔انہوں نے …

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں39 خوارج کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ اپنے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں میں 39 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا اوردہشتگردی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان مادرِ وطن کے اصل ہیرو،قوم کا فخر اورپاکستان کی ڈھال ہیں اور کامیاب آپریشنز دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔