مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری

Uzmi Bukhari
Uzmi Bukhari

لاہور۔4مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبے بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیاہے ،فیلڈ ہسپتال مظفر گڑھ ،فیصل آ باد ، سرگودھا ،بہاولپور ، جھنگ ،اوکاڑہ اور ملتان کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال پسماندہ علاقوں میں عوام کومسلسل صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے بھی استفادہ کیا، اس دوران 72 مریضوں نے الٹرا سائونڈ وایکسرے ٹیسٹ بھی کرائے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے اور وز یراعلی پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔