مریم نواز کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

134
MARRIUM

لاہور۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے۔امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کا تجربہ یقینا ًوطن عزیز کی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔