- Advertisement -
واشنگٹن۔12اپریل (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق وائٹ ہاؤس نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ولی عہد کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580911
- Advertisement -