نمائندہ۔ 04 مارچ (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں چھ انچ سے تقریباً ایک فٹ تک اونچی چوٹیوں پر برفباری ہوئی، پتریاٹہ پہاڑوں پر بارش اور وقفوں وقفوں سےبرفباری ہوئی۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی مین روڈز برفباری صاف کرنے ہٹانے کی نگرانی کرتے رہے،
اے سی مری دیگر 1122اہلکار ٹریفک وارڈن پولیس اپنی زمہ داریاں پوری کررہے ہیں ۔ اور برفباری سے پانی کے خشک چشموں سے پانی میسر آنے کی امید بر آئی۔۔ سرد موسم رمضان کے بابرکت مہینے میں سیاحوں کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے ۔
کے پی کےگلیات کے راستے بند ہیں۔ اور مین روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع ہے، عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔گلیات روڈ مقامی لوگوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ سیاحوں کے آ نے پر پابندی ہے۔جبکہ رابطہ سڑکوں، دیہی علاقوں جانے والی کھولنے کی اشد ضرورت ہے۔