24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمری ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دوپوائنٹس کو 80ہزار روپے جرمانے

مری ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دوپوائنٹس کو 80ہزار روپے جرمانے

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 28 جولائی (اے پی پی):مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوپوائنٹس کو 80ہزار روپے کے جرمانے عائدکر دئیے۔ مقامی افراد اور سیاحوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ایکسپریس وے مری اور کلڈنہ میں سات فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور پانچ کو اصلاحی نوٹس دیا گیا۔ ناقص انتظامات پر دو کو 80 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا ہے کہ سیاح اور مقامی افراد کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں