این ڈی ایم اے کا دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے این ای او سی نے دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ،نشیبی و قریبی دریا کنارے آباد آبادیوں کو ہائی الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق دریائے چناب کے بالائی علاقوں …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے این ای او سی نے دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ،نشیبی و قریبی دریا کنارے آباد آبادیوں کو ہائی الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث دوبارہ سیلابی ریلا مرالہ سے خانکی کی طرف رواں ہے، دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔مرالہ ہیڈ ورکس پر بہاؤ 5 لاکھ 48 ہزار 237 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سیلابی ریلا کا آج رات 8 بجے خانکی اور رات 3 بجے قادر آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ قادر آباد پر بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دریائے چناب کا ریلا 8 ستمبر کی صبح 7بجے 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ تریموں ہیڈ ورکس پہنچے گا۔2 لاکھ 64 ہزار کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ11 ستمبر کو 8 بجے رات یہ ریلا پنجند پہنچنے کا امکان ہے۔13 ستمبر کو رات 8 بجے سیلابی ریلا 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ گڈو بیراج تک پہنچنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام مقامی و ضلعی انتظامیہ کو فوری حفاظتی و امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔نشیبی و قریبی دریا کنارے آباد آبادیوں کو ہائی الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔خانکی، قادر آباد، تریموں، پنجند اور گڈو کے مکین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے ۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے۔این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلاء کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انخلا ء کے بعد عارضی کیمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لئے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں ۔مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔مزید رہنمائی کے لئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

مزید خبریں