مری۔ 18 فروری (اے پی پی):برف باری،تیز بارش،ژالہ باری اور خراب موسم کے باعث ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ سٹریٹیجک لوکیشن پر تعینات رہیں گے،ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو ہائ الرٹ رہنے کے احکامات جاری مری .شہری اور مقامی آبادی کسی بھی ایمرجنسی میں فوری امدادی ہلپ لائن 1122 ڈائل کریں،مری میں تمام ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو بائیکس پر فرائض دینے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی پر رسپانس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری .
ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری*ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے ۔