لاہور۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، تقریب میں شاعر مشرق کے مزار پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات کیئے گئے
، ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے ذمے داریاں سنبھال لیں، اس موقع پرایئروائس مارشل طارق محمود غازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
،ایئرآفیسر کمانڈنگ،سینٹرل ایئر کمانڈر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ مہمانوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادرچڑھائی، فاتحہ خوانی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیئے۔