سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے، تدفین کراچی میں ہو گی

Former Chairman Shahr Yar Khan

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان انتقال کر گئے،خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے جوہفتہ کے روزلاہور میں انتقال کر گئے

، مرحوم کی عمر 89 برس اوران کی تدفین کراچی میں ہو گی، شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے،مرحوم سابق سفارت کار اورسیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔